15 جنوری، 2017، 11:53 AM
News ID: 3396695
T T
0 Persons
ایرانی تیل برآمدات 9 مہینے میں 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

تہران - ارنا - ایرانی نائب وزیر تیل برائے بین الاقوامی اور تجارتی امور نے کہا ہے کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان مشترکہ جوہری معاہدے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات 9 مہینہ میں 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں.

امير حسين زماني نيا نے كہا ہے كہ مشتركہ جوہري معاہدے كے نفاذ سے پہلے، اسلامي جمہوريہ ايران روزانہ ايك ملين 398 ہزار بيرل تيل برآمد كرتا تھا جو اب 2 ملين 570 ہزار بيرل تك ہہنچ گيا ہے جو پہلے سالوں كے نسبت ميں ايك قابل قدر اضافہ ہے.



انہوں نے ايران كے تيل اور گيس شعبے ميں بيروني سرمايہ كاروں كي بڑھتي ہوئے دلچسپي كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہم تيل اور گيس كي صنعت كي ترقي كے لئے بيروني سرمايہ كاروں كے ساتھ ہر ممكن تعاون كے لئے آمادہ ہيں.



انہوں نے كہا كہ ايران كي قومي تيل كمپني اور غير ملكي تيل كمپنيوں كے ساتھ ايراني تيل كي صنعت كي ترقي اور فروغ كے لئے 15 معاہدے ہوچكے ہيں اور ان كي تعداد دو ماہ كے اندر 25 تك پہنچ جائے گا.



271**