23 نومبر، 2022، 6:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84951729
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کو روایتی ادویات کے علم کی پیداوار میں دنیا کی چوتھی پوزیشن حاصل ہے

تہران۔ ارنا- ایرانی میڈیسن آفس اور وزارت صحت، علاج اور طبی تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روایتی ادویات کے میدان میں علم کی پیداوار میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "نفیسہ حسینی یکتا" نے آج بروز بدھ کو " ملک کے صحت کے نظام میں ایرانی طب کی تعلیمات کو مربوط کرنے کا منصوبہ" کے اجلاس میں مزید کہا کہ 2000 سے 2015 تک، ہم نے عالمی سطح پر روایتی ادویات کے میدان میں ایرانی مضامین کی اشاعت کے رجحان میں 400 فیصد کا اضافہ دیکھا اس طرح کہ اب ایران چین، بھارت اور امریکہ کے بعد دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا میں روایتی اور تکمیلی ادویات کے میدان میں سائنسی اتھارٹی حاصل ہے اور طب، دندان سازی، مڈوائفری، نرسنگ، فارمیسی اور نیوٹریشن کے شعبوں کے لیے 2 یونٹ کا روایتی میڈیسن کورس ملک بھر میں آٹھ یونیورسٹیوں اور 13 میڈیکل سائنس کے تعلیمی گروپوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .