ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد دہقان" نے ایک پیغام میں ایرانی رضاکار فورس کے ہفتے کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "رضاکار فورس" مقدس دفاع کے دور کی طرح مشکل اور پیچیدہ امتحانات بالخصوص مشترکہ جنگ کی فاتح ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے جرائم میں ملوثین اور مجرموں کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا کا معاملہ بین الاقوامی اداروں میں جاری ہے۔
دہقان نے کہا کہ رضاکار فورس امام راحل کی یاد اور قومی طاقت و اختیار کا مظہر ہے؛ رضاکار فورس خالص نیتوں اور خدا کی راہ میں مخلصانہ کوشش کی نمائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب کے بیان کے مطابق رضاکار فورس ان عظیم دولتوں میں سے ایک ہے جو خدا نے ایران کی عظیم قوم کو عطا کی ہے، انہوں نے رضاکار فورس کو عوام کا ادارہ قرار دیا۔
نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور نے کہا کہ رضاکار فورس نے مقدس دفاعی دور میں اور اس کے بعد حادثات اور آفات میں ہمیشہ لوگوں کی حفاظت کی ہے۔
انہوں نے ملک میں حالیہ بعض دہشتگردانہ کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آپ کو زندگی کے تمام طبقوں اور گروہوں کے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنے کا پابند سمجھتے ہیں اور سلامتی اوررضاکار فورس کا دفاع کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کے اندر بدکرداروں اور دشمن کے ایجنٹوں کو پر زور دیتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ