4 نومبر، 2022، 7:43 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84932679
T T
0 Persons

لیبلز

شیراز میں دہشت گرد گروہ منافقین کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا

شیراز، ارنا – ایرانی صوبہ فارس کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ شیراز میں منافقین کے دہشت گرد گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سید کاظم موسوی نے جمعہ کے روز کہا کہ شیراز میں منافقین کے دہشت گرد گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں کی سرگرمیاں صرف صوبہ فارس تک محدود نہیں ہیں اور انہوں نے اب تک ملک بھر میں بہت سی سرگرمیاں کیں ہیں اور کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد دہشت گرد منافقین کے دہشت گرد گروہ اور اس گروہ کے مجرم سرغنہ کے لیے کام کرتے تھے ۔

موسوی نے کہا کہ اس دہشت گرد ٹیم سے بہت زیادہ آگ لگانے والے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ان ایجنٹوں اور متعلقہ عناصر کی فیصلہ کن اور عبرتناک سزا دیں گے۔

واضح رہے کہ ایک مسلح شخص نے گزشتہ بدھ کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔اس دہشت گردی واقعے میں 13 افراد شہید او 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے کا مرکزی مجرم گرفتار ہونے سے پہلے ہی زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اور کوششوں کے باوجود دم توڑ گیا۔

 ایرانی محکمہ انٹیلی جنس کےمطابق شاہچراغ دہشتگردی حملے کے دوسرے آپریٹو عنصر اور اس حملے کی مجرمانہ ٹیم کے معاون ایجنٹوں کے 6 ارکان کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .