ایرانی صدر نے ایذہ میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کی شناخت اور گرفتاری کا حکم دیا

تہران ارنا- ایرانی صدر مملکت نے سیکورٹی ایجنسیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے خوزستان کے شہر ایذہ میں دہشت گردی کے اس واقعے کے مرتکب افراد کی شناخت کا پتہ لگائیں اور انہیں گرفتار کرکے عدلیہ کے حوالے کریں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اس صوبے کے گورنر کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی فوری تحقیقات کرکے انہیں سزا کے لیے عدلیہ کے حوالے کیا جائے۔
علامہ رئیسی نے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ شہر ایذہ میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔
آوروں نے، جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:30 بجے فوجی ہتھیاروں (کلاشنکوف رائفلز) کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی میں شہریوں پر فائرنگ کی۔
زخمیوں میں داخلی سیکورٹی فورسز کے لوگ بھی شامل ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
شہداء کی کل تعداد 5 افراد، 3 مرد، ایک عورت اور ایک چھوٹی بچی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .