22 نومبر، 2022، 7:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84950763
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی قابضوں کے ذریعے شامی تیل کی چوری کا تسلسل

تہران، ارنا - امریکی افواج نے شام کے 44 چوری شدہ آئل ٹینکروں کو عراق میں اپنے غیر قانونی اڈوں میں منتقل کر دیا ہے۔

ارنا کے مطابق امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے ذخائر کو چوری کرنے کے آپریشن کے تسلسل میں شامی سرزمین سے تیل سے بھرے ٹینکروں کے ایک نئے قافلے کو چرا لیا اور عراق میں واقع اپنے اڈوں میں منتقل کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے آج بروز منگل کہا کہ قابض افواج کے ذریعے چوری شدہ شامی تیل سے بھرے 44 ٹینکرز کو غیر قانونی محمودیہ کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی قابض فوج نے شامی گندم اور تیل پر مشتمل 94 ٹرکوں کو چرا لیا اور اس سامان کو غیرقانی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچا دیا۔

شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرق اور شمال مشرق میں امریکیوں کا مقصد تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں ہے اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .