18 اکتوبر، 2022، 12:36 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84914978
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی جارحوں کی جانب سے شامی تیل اور گندم کی چوری کا تسلسل

تہران، ارنا- خبر رساں ذرائع نے آج (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ امریکی جارحوں نے شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے گندم اور تیل کے ذخائر کی چوری کے تسلسل میں تیل اور گندم پر مشتمل90 سے زائد ٹینکرز اور ٹریلروں کو عراق میں واقع اپنے اڈے میں منتقل کیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قابض فوج نے شامی گندم اور تیل پر مشتمل 92 ٹرکوں کو چرا لیا اور اس سامان کو غیرقانی الولید کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچا دیا۔

حسکہ کے مشرق میں واقع گاؤں الیعربیہ کے مقامی ذرائع نے سانا کے رپورٹر کو بتایا کہ امریکی قابض افواج کے 34 ٹرک شامی گندم اور تیل چوری کرکے شامی جزیرے سے نکل گئے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض افواج کے ذریعے چوری شدہ تیل سے بھرے 58 ٹینکرز پر مشتمل ایک اور کھیپ کو غیر قانونی محمودیہ کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا گیا۔

1396 ہجری شمسی میں شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد، امریکی افواج نے براہ راست اس گروہ کی جگہ لے لی اور داعش کی بجائے شام کا تیل نکالنا اور چوری کرنا شروع کر دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .