16 نومبر، 2022، 1:43 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84944904
T T
0 Persons

لیبلز

عمان کے پانیوں میں ایک آئل ٹینکر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا: ایسوسی ایٹڈ پریس

تہران۔ ارنا- ایسوسی ایٹڈ پریس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ عمان کے ساحل پر ایک آئل ٹینکر کو خودکش ڈرون نے نشانہ بنایا۔

ارنا رپورٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ مغربی ایشیا میں مقیم ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ منگل کی رات عمان کے ساحل پر ہوا۔

اس امریکی خبر رساں ادارے نے خطے میں بحری تجارت کی نگرانی کرنے والی ایک برطانوی فوجی تنظیم کے حوالے سے لکھا کہ ہم ایک ایسے واقعے سے آگاہ ہیں جس کی فی الحال تفتیش جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس جہاز کا تعلق ایک ارب پتی اسرائیلی شہری سے ہے۔

بعض خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے خلیج عمان میں اس صہیونی تجارتی جہاز پر حملے کو دیکھا۔

السعودیہ نیوزچینل نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ یہ ٹینکر سنگاپور کی ایک کمپنی کا ہے۔

اس خبر کی تفصیلات کے بارے میں مزید کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .