26 جون، 2022، 7:18 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84802806
T T
0 Persons

لیبلز

یونان نے ایرانی تیل لے جانے والے روسی آئل ٹینکر کو رہا کردیا: یورو نیوز

تہران، ارنا- یونان نے ایرانی تیل لے جانے والے روسی آئل ٹینکر جو دومہینے پہل امریکی عدالت کی ہدایت سے حراست میں لیا گیا تھا کو رہا کردیا۔

یورو نیوز ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ فرانس نیوز ایجنسی نے یونانی بندرگاہ پولیس کے ایک ذریعے مطابق کہا ہے کہ اس ملک نے حراست میں لیے گئے پگاس نامی آئل ٹینکر جو بعد میں اس کا نام لانا رکھا گیا کو آزاد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونانی عہدیداروں نے 19 اپریل کو 115 ہزار ٹن ایرانی تیل لے جانے والے اس آئل ٹینکر کو ائوبویا جزیرے میں حراست میں لیا تھا۔

انہوں نے اس بت کا دعوی کیا تھا کہ یونان نے روس کیخلاف یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے فریم ورک کے اندر اس آئل ٹینکر کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد امریکی عہدیداروں کی درخواست پر اس آئل ٹینکر میں موجود تیل کو واشنگٹن کا حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ایران نےر پگاس آئل ٹینکر کی قبضگی پر سختی سے احتجاج کرتے ہوئے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن سے درخواست دی تھی کہ وہ اس حوالے سے یونانی عہدیداروں سے مذاکرات کرے۔

فرانس نیوز ایجنسی نے یونانی بندرگاہ پولیس میں ایک ذریعے کے مطابق کہا ہے کہ ایتھنز کی امید ہے کہ ایران بھی حراست میں لیے گئے دو یونانی آئل ٹینکرز کو رہا کردیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .