امریکہ کے دوہرے اور ایران مخالف رویے کا تسلسل؛ شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز ریسرچ کمپنی کیخلاف پابندیوں کا نفاذ

نیویارک۔ ارنا- امریکی محکمہ خزانہ نے وائٹ ہاؤس کے دوہرے رویے اپنانے کے سلسلے میں ایران کیخلاف نئی پابندیاں لگا کر شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز ریسرچ کمپنی کیخلاف پابندیاں عائد کیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔

اس امریکی ادارے نے کہا ہے کہ شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز ریسرچ کمپنی کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران پر نئی پابندیاں، ایرانی ڈرون کی تیاری اور ان کی روس کو منتقلی کا نشانہ بناتی ہیں۔

شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز ریسرچ کمپنی، اماراتی کمپنیاں "سکس ایوی ایشن" اور "آئی جیٹ گلوبل" کو ایرانی ڈرونز کی تیاری اور منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے دعوے کے ساتھ اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ساتھ ہی روسی کمپنی "واگنر"، پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ اور قدس ایئر انڈسٹریز کیخلاف بھی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14024 کے مطابق پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

اس امریکی ادارے کے اعلان کے مطابق دو روسی شہریوں کے نام بلیک لسٹ میں ڈالے گئے ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر ایرانی ڈرونز کو واگنر کمپنی کی ترسیل میں کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی قیادت میں مغرب، یوکرین جنگ میں کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ  کئی مہینوں سے ایران مخالف دعوے کر رہا ہے جسے تہران واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

 امریکہ نے پہلے ایرانی ڈرونز کو روس میں بھیجنے کا دعوی کیا تھا اور اس کے بعد اس نے اس جنگ میں استعمال کے لیے ایران سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی روس کو ممکنہ منتقلی کا دعوی کیا ہے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .