محترمہ وزیر! اشتعال انگیز اور غیر سفارتی موقف عقلمندی کو ظاہر نہیں کرتا

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی جرمن ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ جرمن وزیر! اشتعال انگیز، مداخلت پسندانہ اور غیر سفارتی موقف عقلمندی کو ظاہر نہیں کرتا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں جرمن کی خاتون وزیر خارجہ "آنالینا بربوک" کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ جرمن وزیر! اشتعال انگیز، مداخلت پسندانہ اور غیر سفارتی موقف عقلمندی کو ظاہر نہیں کرتا۔

امیرعبداللہیان نے اپنی جرمن ہم منصب کو یاد دلایا کہ "پرانے تعلقات کی تباہی کے طویل مدتی نتائج ہیں"؛ "جرمنی مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے یا تصادم کا راستہ اختیار کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے"۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ "ہماراجواب فیصلہ کن اور مناسب ہوگا"۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .