ایران سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے/ آئی اے ای اے کے سربراہ کے قریب مستقبل کا دورہ ایران

تہران۔ ارنا- عالمی جوہری ادارے کے سربراہ "رافائل گروسی" نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران ایران سے تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور وہ بہت جلد ایران کا دورہ کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے بدھ کے روز کو مصر میں موسیماتی تبدیلیوں سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ویانا میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی نئی بات نہیں کی تاہم آئندہ ہفتوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔

رائٹرز کے مطابق، تہران نے 2 نومبر کو اعلان کیا کہ وہ عالمی جوہری ادارے کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک وفد ویانا بھیج رہا ہے، جو ایران کی جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گروسی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایرانیوں کے پاس کوئی ئنی بات پیش کرنے کیلئے نہیں تھی اور ہم چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر ایرانی وفد سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .