ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے عالمی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی

تہران۔ ارنا- ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے کرغیزستان کیخلاف فتح سے 2022 باکو کے عالمی مقابلوں کے فائل مرحلے میں جگہ بنالی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، عالمی کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا 4  سے 5 نومبر تک جمہوریہ آذربائیجان کے شہر باکو میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان مقابلوں کے سلسلے میں ایرانی گریکو رومن کشٹی ٹیم نے آج بروز ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 9:30 بجے میں ترکی کیخلاف میچز کو 4۔6 نتیجے سے جیت لیا۔ ترکی نے 2022 سربیا کے عالمی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا تھا۔

نیز ایرانی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں آج بروز ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 16:30 بجے میں کرغیزستان کیخلاف میچ کو جیت لیا اور فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم 5 مرتبہ 2010 یریوان، 2011 منسک، 2021 سارانسک، 2014 تہران اور 2016 شیراز میں ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .