19 ستمبر، 2022، 9:17 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84890945
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم کی دوسری پوزیشن

تہران، ارنا - ایرانی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے سربیا کے دارالحکومت بلگراد میں عالمی مقابلوں میں دو سونے، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں 150 پوائنٹس کو حاصل کرلیا۔
ایرانی پہلوانوں رحمان عموزاد خلیلی اور کامران قاسم پور نے بالترتیب 65 اور 92 کلوگرام کے زمروں میں دو سونے کے تمغے جیت لئے۔
رضا اطری، محمد نخودی اور حسن یزدانی نے بالترتیب 61، 79 اور 74 کلوگرام کے زمروں میں تین چاندی کے تمغے اپنے نام کر لئے۔
ایک اور ایرانی پہلوان امیرحسین زارع نے ان مقابلوں کے 125 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ان مقابلوں میں امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کی ٹیمیں بالترتیب 198، 150 اور 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئی۔
یاد رہے کہ عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا 15 سے 18 ستمبر تک سربیا کے دارالحکومت بلگراد میں انعقاد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .