ایرانی پہلوان نے اپنے امریکی حریف کی شکست کیساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا - ایرانی پہلوان کامران قاسم پور نے سربیا کی عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

قاسم پور نے ہفتہ کے روز سربیا میں 2022 عالمی کشتی چیمپئن شپ میں مردوں کے 92 کلوگرام کے فائنل میں اپنے امریکی حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔
یہ تمغہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جاری بین الاقوامی چیمپیئن شپ میں ایرانی قومی ٹیم کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔
قاسم پور نے فرانس، بلغاریہ اور جارجیا کے حریفوں کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
انہوں نے فرانس کے اڈلان ویسخانوف کو 10-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
کوارٹر فائنل میں ایرانی کیھلاڑی نے اپنے بلغاریہ کے مدمقابل احمد بتایف کو 7-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں اس نے جارجیا کے اپنے مدمقابل کو 5-0 سے شکست دی۔
 ایک اور ایرانی فری اسٹائل پہلوان یونس امامی نے ہفتہ کے روز بھی  74 کلوگرام کیٹیگری میں اپنے بھارتی حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
امامی نے جگلان کو 6-0 سے شکست دی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .