30 اکتوبر، 2022، 4:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84927895
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے عراقی حکومت اور عوام کو  بغداد میں فیول ٹینکر دھماکے پر تعزیت کا اظہار کرلیا

تہران۔ ارنا-ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت اور عوام کو بغداد میں فیول ٹینکر کے دھماکے کے نتیجے میں کئی عراقی شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے عراقی حکومت اور عوام کو بغداد میں فیول ٹینکر کے دھماکے کے نتیجے میں کئی عراقی شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

نیوز ذرائع کے مطابق بغداد کے مشرق میں واقع البنوک محلے میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اسی دوران عراق کی المعلومہ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے البنوک محلے میں ایک ٹینکر کے دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بعض عراقی میڈیا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایک کار کے دھماکے سے ٹینکر میں آگ لگ گئی اور اس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .