ایرانی وزیر خارجہ کی فواد حسین کو پھر سے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے اپنے عراقی ہم منصب "فوادحسین" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کو پارلیمنٹ کیجانب سے اعتماد کے ووٹ کے حصول اور پھر سے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں فریقین نے ایران اور عراق کے اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل پر زور سمیت باہمی دلچسبی امور اور علاقائی اوور بین الاقوامی تعاون پر تبادیہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے عراق کی نئی حکومت کے کام کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا مشاہدہ کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .