27 اکتوبر، 2022، 10:56 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84924892
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایک فون کال میں شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح کو کویت کی حکومت کے نئے وزیر خارجہ کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ کایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح کو کویت کی حکومت کے نئے  وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی میں پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی ترجیح کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

کویت کے وزیر خارجہ نے بھی اس مبارکبادی پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کویتی حکومت مقیم ایرانی باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

شیخ سالم الصباح نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو بہترین تعلقات تک پہنچنے کےمقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کویت علاقائی ممالک کی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کیلیے پائیدار تعلقات کے فروغ کے در پے ہیں جس سے دونوں ممالک کے حکام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .