شاہ چراغ میں دہشتگردانہ حملے کے ملوثوں کو منہ ٹور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے شہر شیراز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو ایسا جواب دیں گے جس سے وہ اپنے مذموم فعل پر پشیمان ہوں گے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں شاہ چراغ مقدس مزار پر فائرنگ کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کا ایک اور جرم ہے۔
رئیسی نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ دشمن ایرانیوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے میں اپنی ناکامی کی تلافی دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ برائی یقینی طور پر لا جواب نہیں رہے گی اور سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس اندھے جرم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو پہچان کر ملوثوں کو منہ ٹور جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔

بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .