7 جون، 2017، 2:19 PM
News ID: 3469605
T T
0 Persons
ايراني پارليمنٹ ميں ايك دہشتگرد نے خود كو دھماكے سے اڑا ليا

تہران - ارنا - ايراني پارليمنٹ پر دھاوا بولنے والے مسلح حملہ آوروں ميں سے ايك دہشت گرد نے پارليمنٹ ميں اپنے آپ كو دھماكے سے اڑا ليا.

ايراني كي وزارت انٹيلي جينس كے شعبہ انسداد دہشت گردي كے سينئر اہلكار كے مطابق، آج بدھ كے روز ايراني پارليمنٹ(مجلس) اور امام خميني (رہ) كے مزار پر مسلح حملہ آوروں نے دھاوا بول ديا اور ايراني پارليمنٹ ميں ايك دہشت گرد نے خود كو دھماكے سے اڑا ليا.

اس دھماكے كے بعد ديگر حملہ آوروں نے پارليمنٹ كي عمارت پر فائرنگ شروع كر دي.

اسلامي جمہوريہ ايران كے درالحكومت تہران ميں دہشت گردي كي كاروائيوں كو انجام دينے كے لئے كچھ حملہ آور تہران ميں داخل ہوئے ہيں.

ايراني وزارت انٹيلي جينس كے حكام كے مطابق، اس دہشت گرد گروہ كے ايك ركن كو زندہ گرفتار كر ليا گيا ہے.

ياد رہے كہ چار مسلح افراد نے آج تہران ميں ايراني پارليمنٹ كے داخلي دروازے پر تعينات سيكورٹي اہلكاروں پر فائرنگ كي جس كے نتيجے ميں تين افراد زخمي ہوگئے.

اس واقعے ميں ايك سيكورٹي اہلكار كي شہادت كي بھي اطلاع ہے.

پارليمنٹ پر فائرنگ كے چند لمحے بعد ہي فائرنگ كا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران كے جنوبي علاقے ميں واقع باني عظيم اسلامي انقلاب امام خميني (رح) كے روضے كے باہر فائرنگ كردي.

تفصيلات كے مطابق؛ اس واقعے ميں چند افراد زخمي ہوئے.

امام خميني (رح) روضے كے منتظمين ادارے كے عہديدار نے اس حوالے بتايا كہ مسلح شخص نے دو فائر كئے اور اس اپنے آپ كو بمب سے اڑا ليا.

ايراني مجلس كے ڈائريكٹر برائے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ فائرنگ واقعے كے بعد پارليمنٹ ميں سيكورٹي اور انتظامي حكام كي موجودگي ميں حالات كنٹرول ميں ہيں.

مہدي كيايي نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا كہ چند مسلح افراد نے پارلينٹ كے داخلي دروازے پر فائرنگ كي.

انہوں نے كہا كہ اس وقت پوليس اور سپاہ پاسداران كے اہلكار حالات كو كنٹرول كررہے ہيں اس كے علاوہ پارليمنٹ ميں اجلاس بھي جاري ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ اس حوالے سے مزيد تفصيلات جلد سامنے لائي جائيں گي.

271**