ایرانی شطرنج کے کھلاڑیوں کی ایشین معیار کے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی

تہران، ارنا - ایرانی شطرنج کے کیھلاڑیوں نے انڈونیشیا میں ایشین معیاری چیمپئن شپ میں ایک سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان ایرانی لڑکی سلما ہمتیان نے ان مقابلوں کے 8 انڈر میں 5۔7 پوائنٹس کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ایک اور ایرانی کھیلاڑی سید کیان قریشی نے 5۔7 پوائنٹس کے ساتھ ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
دوسرے ایرانی کھیلاڑی کوروش بلند نظر نے ان مقابلوں کے 8 اںڈر میں 7 پوائنٹس کے ساتھ ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
ایرانی ٹیم ان مقابلوں میں تیسری پوزیشن پر آگئی۔
ویت نام اور بھارت کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق، ایشین معیار چیمپئن شپ مقابلوں کا 15 سے 20 اکتوبر تک انڈونیشیا میں انعقاد کیا گيا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .