پاسداران انقلاب کی بری مسلح افواج کی اقتدار کی مشق کا ارس کے عمومی علاقے میں آغاز کیا گیا

تبریز، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کی اقتدار کی مشق کا کچھ لمحات پہلے ایران کے مشرقی آذربائیجان اور اردبیل کے صوبوں کے شمال میں واقع ارس کے عمومی علاقے میں آغاز کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان مشقوں کا انعقاد، پاسداران اسلامی انقلاب کے سالانہ مطلع شدہ کیلنڈر کے مطابق اور زمینی افواج کی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے بڑے مشن کے نفاذ سلسلے کیا جاتا ہے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیراشوٹ ہیلی برن آپریشن، نائٹ گیلپ آپریشن، ہیلی کاپٹر کامبیٹ آپریشن، جنگی اور خودکش ڈرون آپریشن، نیز دریائے اراس پر پل کی تعمیر، مواصلاتی سڑکوں پر قبضہ اور کنٹرول، بلندیوں پر قبضہ اور جارحانہ تباہی؛ اس مشق کے مختلف حصوں میں سے کچھ ہیں۔

بریگیڈئیر جنرل "محمد پاکپور" نے کہا کہ اس مشق کا پڑوسی ممالک کو پیغام، امن اور پایئدار سلامتی کی مضبوطی ہے اور دشمنوں کیلئے اس کا پیغام، ملک کی سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے دیگر مسلح افواج کے ساتھ   پاسداران اسلامی انقلاب کی بری افواج کی تیاری کا اعلان ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .