12 اکتوبر، 2022، 12:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84910391
T T
0 Persons

لیبلز

ارنا کی اوآنا اجلاس میں دنیا کی 40 نامور نیوز ایجنسیوں کی میزبانی

تہران۔ ارنا- ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ نے ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیوں (اوآنا) کی 18ویں جنرل اسمبلی کی تہران کی میزبانی میں انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ارنا، ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیوں کی صدر ہے تو وہ اکتوبر کے آخری دنوں میں اس شعبے کی 40 سے زائد نامور نیوز ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز کی میزبانی کرتی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق اوآنا تنظیموں میں جنرل اسمبلی، ایگزیکٹو بورڈ، اور تکنیکی، خبروں اور اخلاقی کمیٹیوں کی سرگرمیاں پیش نظر ہیں۔  اوآنا کا ایگزیکٹو بورڈ 13 ارکان پر مشتمل ہے، جو اس وقت 5 نیوز ایجنسیاں بشمول آذرتاج (آذربائیجان)، ایتارتاس (روس)، شین ہوا (چین)، یونہاپ (جنوبی کوریا) اور اناتولی (ترکی) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل دیتی ہیں۔

ارنا (ایران)، اے۔ اے۔ پی (آسٹریلیا)، برناما (ملائیشیا)، پی آئی۔ ٹی۔ ای (انڈیا)، کیوڈو (جاپان)، این۔ این۔ بی (لبنان)، بی۔ این۔ اے( بحرین) اور وی- این۔ ای (ویتنام) اوآنا کے ایگزیکٹو بورڈ کے دیگر اراکین کے طور پر بھی سمجھا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس اسمبلی کی چیئرمین رہے اور اس کے بعد 2016 تک اس تنظیم کی وائس چیئرمین رہے اور اب وہ اوآنا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن ہے۔

جنرل اسمبلی ہر تین سال بعد رکن ممالک میں سے ایک میں منعقد ہوتی ہے اور میزبان ملک کی خبر رساں ایجنسی تین سال کے لیے اوآنا کی گردشی صدارت سنبھالتی ہے۔

یہ اجلاس ہر رکن نیوز ایجنسی کی اعلی ترین سطح پر منعقد ہوتا ہے اور اس میں بنیادی ڈھانچے کے مسائل، اراکین کی سرگرمیوں کی سطح کو بہتر بنانے، میکرو پالیسیوں، ایگزیکٹو بورڈ اور تکنیکی اور نیوز گروپ کی منظوریوں کا جائزہ، ترمیم اور منظوری، تجاویز کا حوالہ دینے اور ایگزیکٹو بورڈ کو ایگزیکٹو ورکس کی پیروی کرنے اور نئے ممبروں کے بارے میں تبصرے اور فیصلے کرنے کے حوالے سے بات کی جاتی ہے۔

جنرل اسمبلی کے ہر اجلاس میں اراکین کی شرکت کے علاوہ متعدد بین الاقوامی اور علاقائی تنظیمیں اور غیر سرکاری میڈیا تنظیمیں بطور مہمان اور مبصر شرکت کرتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .