12 ستمبر، 2018، 3:48 PM
News ID: 3647035
T T
0 Persons
ایران میں اوآنا تنظیم کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا: چیف لبنانی نیوز ایجنسی

تہران، 12 ستمبر، ارنا - لبنان کے قومی خبررساں ادارے کی خاتون سربراہ نے گزشتہ ہفتے میں تہران میں منعقدہ اوآنا اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر یہ اجلاس ہر لحاظ سے ایک کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

یہ بات لبنان نیشنل نیوز ایجنسی کی ڈائریکٹر 'لور سلیمان' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
لور سلیمان جنہوں نے تہران میں منعقدہ اوآنا اجلاس کی شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا تھا، کہا
لبنانی عہدیدار نے بتایا کہ اس اجلاس میں اوآنا تنظیم کے رکن ممالک نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے اپنے نظریات اور تجاویز پیش کی.
انہوں نے کہا کہ اوآنا تنظیم اور دوسرے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مستقبل کے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے حوالے سے کہا کہ اس تنظیم کی آئندہ بہت اچھی ہے.
لبنانی خاتون نے کہا کہ یہ تنظیم غیر جانبدار ہونے کے علاوہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور یہ اس تنظیم کی ترقی کی وجہ ہوتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اوآنا اجلاس باہمی تجربات کے تبادلے اور ایک دوسرے کی صلاحیت کو اُجاگر کرنے کے لئے اہم اقدامات کرسکتا ہے.
لور سلیمان نے اوآنا اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور لبنان کے خبر رساں ادارے (NNA) کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا اہم مقصد ایران اور لبنان کے قومی خبر رساں اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھانا ہے.
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سرکاری خبر رساں اداروں کے ما بین خبروں اور تصویروں کے تبادلے کو مزید فروغ ملے گا.
انہوں نے اپنے حالیہ دورے تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک خوبصورت اور حسین ملک ہے اور ان کے عوام بہت میہمان نواز ہیں.
تفصیلات کے مطابق، ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کی میزبانی میں گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
اس اجلاس میں اوآنا تنظیم کے اراکین اور رکن خبر رساں اداروں کے سربراہان، نائب صدر، سنیئر ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز شریک تھے.
43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 18 نیوز ایجنسیوں کے اعلی حکام بشمول روس، جمہوریہ آذربائیجان، چین، قطر، ترکی، سلطنت عمان، منگولیا، جنوبی کوریا، قازقستان، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا، عراق، شام، لبنان اور بلغاریہ شریک تھے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@