اوآنا تنظیم کے اراکین نے جمعہ کے روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ اجلاس میں ارنا نیوز ایجنسی کو اس تنظیم کی صدارت کے طور پر انتخاب کیا۔
ارنا چیف "سید ضیا ہاشمی" نے اس اجلاس میں کہا کہ ارنا خبر رساں ادارہ اس تنظیم کا پرانا رکن ہے جس کی ترقی کے لئے کوشش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایشیا اور پیسیفک خبررساں اداروں (OANA) کی 45ویں ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست کا جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں آغاز کیا گیا جس میں ایرانی خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ 'سید ضیاء ہاشمی' سمیت مختلف نیوز ایجنسیوں کے چیف اور بین الاقوامی میڈیا کے سربراہاں شریک تھے.
اس اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اپنے جنوبی کوریا، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، قازقستان، کمبوجیا اور نیپال کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا اس تنظیم کی بانیوں میں سے ہے جس نے گزشتہ سال 2 ستمبر سے تہران میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی میزبانی کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
سیول، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی ارنا نیوز ایجنسی نے ایشیا پیسیفیک خبررساں اداروں کی صدارت سنبھال لی۔
آپ کا تبصرہ