اوآنا تنظیم مغربی میڈیا کے ایک طرفہ رویے سے مقابلہ کر رہی ہے: روسی عہدیدار

ماسکو، 2 ستمبر، ارنا – روسی نیوز ایجنسی ٹاس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نیوز نے کہا ہے کہ ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA)کا مقصد رکن ممالک کے خبر رساں اداروں کی کامیابی اور مغربی میڈیا کے ایک طرفہ رویے سے مقابلہ کرنا ہے.

یہ بات ' میکائیل سلیمانووچ گوسمن' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ارنا نیوز ایجنسی اوآنا تنظیم کے قیام سے اب تک سرگرم عمل ہے جس میں تعمیری کردار ادا کر رہی ہے.
گوسمن نے ایرانی دارالحکومت تہران میں 43ویں اوآنا کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشست اس تنظیم کے اراکین کے درمیان دوطرفہ اور چند فریقی ملاقاتیں اور تجربات کی منتقلی کے لئے ایک سنہری موقع ہے.
انہوں نے کہا کہ اوآنا تنظیم کا مقصد میڈیا کی صلاحیتوں کا تعارف کرنا ہے.
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اعلی مقصد دنیا بھر میں عالمی امن کو برقرار رکھنا ہے جو ارنا اور ٹاس نیوز ایجنسیوں اس مقصد کی تک رسائی کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں.
35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا اس تنظیم کی بانیوں میں سے ہے جو 2 ستمبر سے تہران میں ایگزیکٹو بورڈ کے 45ویں اجلاس کی میزبانی کرے گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@