11 اکتوبر، 2022، 10:09 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84909135
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی طلباء کے مطالبات کی پیروی کی جاتی ہے: سنئیر نائب ایرانی صدر

تہران۔ ارنا- سنئیر نائب ایرانی صدر نے پیر کی رات کو شریف یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے "شہید احمدی روشن" ہاسٹل کا دورہ کرتے ہوئے طلباء کے مختلف گروہوں سے گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، نئے تعلیمی سال کے پہلے دنوں میں شریف یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں رونما ہونے والے بعض مسائل کے بعد سنئیر نائب ایرانی صدر "محمد مخبر" نے پیر کی رات کو اس یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل ک دورہ کرتے ہوئے طلباء کے مسائل اور مطالبات کو سن کر ان کو ان مسائل کے حل کی پیروی کا وعدہ دیا۔

اس پرخلوص ملاقات میں وزیر سائنس، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی اور شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے صدر بھی موجود تھے جس میں ہاسٹل میں موجود مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے طلباء کے نمائندوں نے یونیورسٹی کے ماحول کے کچھ حالیہ مسائل کے بارے میں اپنا احوال پیش کیا اور حالیہ دنوں میں یونیورسٹی کے حالات کی وضاحت کی۔

2 گھنٹوں کے دورانیے پر مشتمل اس ملاقات میں نائب ایرانی صدر نے طلباء کے مطالبات کی پیروی پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .