صدر مملکت کی موجودگی سے جامعات اور اعلیٰ تعلیمی مراکز کے نئے تعلیمی سال کا آغاز

تہران، ارنا – جامعات اور اعلیٰ تعلیمی مراکز کے نئے تعلیمی سال کا آج کی صبح صدر مملکت کی موجودگی میں تہران کی الزہرا (س) یونیورسٹی میں آغاز کیا گیا۔

جامعات اور اعلیٰ تعلیمی مراکز کے نئے تعلیمی سال کا آج(ہفتہ) کی صبح صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں تہران کی الزہرا (س) یونیورسٹی میں آغاز کیا گیا۔

اس تقریب میں ایرانی وزیر سائنس 'محمد علی زلفی گل' ، وزیر صحت'بہرام عین اللہی'، نائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندان کے امور محترمہ 'انسیہ  خزعلی' اور نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی روح اللہ دہقانی فیروزآبادی بھی شریک تھے۔

صدر مملکت نے ایرانی خواتین کی سائنسی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب ایک ایرانی خاتون کوئی اہم مضمون پیش کرتی ہے اور دنیا میں پوزیشن حاصل کرتی ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم بلند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر رئیسی نے سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے ساتھ شریف یونیورسٹی کے حکام سے ملاقات کی اور اس یونیورسٹی کے حکام نے ان سے بات چیت کر کے موجودہ مسائل کا جائزہ لیا۔

آیت اللہ رئیسی نے حالیہ فسادات میں دشمنوں کے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دشمن سوچتا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے اندر اپنی خواہشات کا تعاقب کرسکتا ہے لیکن ہمارے طلباء اور پروفیسر بیدار تھے اور دشمن کے جھوٹے خوابوں کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .