یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز ہفتہ اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔
انہوں نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر روز ایک بہانے کے ساتھ ایران کے خلاف پابندیوں کی نئی فہرست شائع ہوتی ہے اور اس بار امریکی حکومت نے ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات اور پانچ دیگر ایرانی حکام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ البتہ اس سے پہلے امریکہ نے سات ایرانی وزراء اور حکام پر پابندی عائد کرد ی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی عوام کئی سالوں سے ظالمانہ امریکی پابندیوں جنہوں نے معیشت، روزگار اور عام زندگی کو نشانہ بنایا ہے، کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں اور پابندیاں امریکی انسانی حقوق کی بنیاد ہیں اور یہاں تک کہ ایپی ڈرمولیسس بلوسا کا شکار بچے بھی ان یکطرفہ، غیر قانونی اور ظالمانہ امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ