گرفتار کیے گئے فرانسیسی جاسوسوں کا ایران میں فسادات کا ماحول فراہم کرنے پر اعتراف

تہران۔ ارنا۔امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے گرفتار کیے گئے دو فرانسیسی جاسوسوں نے ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، یہ دستاویزی ویڈیو، ایران میں فرانسیسی فارن سروس کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے دوآفیسرز کے اعترافات پر مشتمل ہے جن میں سے ایک خاتون جاسوس ہے جو کہتی ہے کہ میں "سیسیل کوہر"؛ فرانسیسی فارن سروس کی انٹیلی جنس اور آپریشنز آفیسر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کام کیلئے پیسے دیے جاتے تھے اور یہ رقم مظاہروں اور ہڑتالوں کے اخراجات کو پورا کرنے اور ان کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے درکار تمام آلات بشمول ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی تھی، تاکہ اگر ضرورت پڑے تو ان کو پولیس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال  کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (جمہوریہ) اسلامی ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ایران کے مشن کے تحت کام کر رہے تھے۔

دوسرے جاسوس نے کہا ہے کہ فرانسیسی فارن انٹیلی جنس سروس میں ہمارا مقصد، ایرانی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے اور فرانسیسی فارن سیکیورٹی سروس میں معمول کا طریقہ یہ ہے کہ ہم بتادیں کہ ان تنظیموں کے رکن ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے اس دستاویزی ویڈیو کی تفصیلی ورژن بہت جلد نشر ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .