ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان "استفان دوجاریک" نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نے کچھ عرصوں پہلے پہلے باقر نمازی کے مسئلے کو ایرانی مقامات سے اٹھایا گیا تھا اور اب ہم کچھ نتائج کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ "سیامک نمازی" بھی حراست کے باہر رہ جائیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ باقر نمازی کی رہائی کے موقع پر ہمارے بیان میں سیکرٹری جنرل نے ہمارے سابق ساتھی کی رہائی پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ گوترش نے ایران کے صدر سے ملاقات کے دوران نمازی کی آزادی کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر"سید ابراہیم رئیسی" نے پیر کی رات کو اقوام متحدہ کے سربراہ انٹویو گوترش سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، اقوام متحدہ کے سربراہ کیجانب سے ملک میں دو سیکورٹی قیدیوں کی رہائی پر ایران کی نیک نیتی اور اقدام کی تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقف، اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے مسائل کے حل کیلئے خیر سگالی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے پہلے ایرانی عدالیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور انسانی کونسل کے سربراہ نے "باقر اور سیامک نمازی" سے متعلق کہا تھا کہ باقر نمازی، طبی مسائل کی وجہ سے تقریباً چار سال سے جیل سے باہر اور تہران میں اپنے گھر میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک علاج جاری رکھنے کی درخواستوں کے مطابق انسانی ہمدردی کے پیش نظر گزشتہ بدھ کو باقر نمازی سے سفری پابندی ہٹا دی گئی ہے اور وہ جب چاہیں ملک چھوڑ سکتے ہیں۔
غریب آبادی نے کہا کہ اس تناظر میں ان کے بیٹے سیامک کو ایک ہفتے کی چھٹی دی گئی تاکہ وہ اپنے والدین سے مل سکے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ امریکہ میں زیر قید ایرانی شہریوں کی جلد از جلد رہائی ہوجائے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ