یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز ماتیاس لنتر" کو طلب کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے حمید نوری کے خلاف اس ملک کی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر ایرانی قیدی حمید نوری کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مسٹر نوری کیلیے بنیادی حقوق بشمول طبی رسائی اور ان کے خاندان کے رابطوں میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سویڈش سفیر نے اس مسئلے کی جلد از جلد اپنی حکومت کو اطلاع دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کی پالیسی ایران کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے کے مقصد سے مشاورت جاری رکھنا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ