گوٹرش نے باقر نمازی کو نکلنے کی اجازت دینے کیلیے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے: اقوام متحدہ کے ترجمان

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والا قیدی باقر نمازی آزاد اور ایران کو چھوڑ دیا ہے اور سیامک نمازی کو بھی رہا کر دیا گیا ہے لیکن وہ ابھی تک ایران میں ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں گوٹرش نے بیرون ملک علاج کے لیے باقر نمازی کو جانے کی اجازت دینے کی درخواست کو قبول کرنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس بیان میں بھی مزید کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ باقر نمازی کا بیٹا 'سیامک نمازی' کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔"

گوٹرش نے مزید کہا کہ ہم ایرانی حکام کے ساتھ علاقائی صورتحال، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کی ترویج اور تحفظ سمیت متعدد اہم مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

سیامک نمازی کے وکیل جرد گینزر نے ہفتہ کی شام رائٹرز کے رپورٹر کو بتایا کہ سیامک نمازی کو ایران کی جیل سے ایک ہفتے کی چھٹی پر رہا کیا گیا ہے جس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند سال پہلے سیامک اور باقر نمازی کو جاسوسی اور امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .