گزشتہ سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - اسلامی کونسل کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات محمد رضا پور ابراہیمی نے اتوار کے روز ایک نشست سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس نشست میں ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے پیداوار اور تجارت کی آخرین صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں سوائے تین صنعتیں دیگر صنعتوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مثبت نمو تھی۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کی شرح میں بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ اگر اس راستے پر چلنے کی صورت میں ہم ایک غیر منفی توازن تک پہنچ جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .