مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بات سید نظام‌الدین موسوی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے عوام اجلاس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی اور عوام کو بتا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے نمائندوں کو ملک کے حالیہ واقعات کے بارے میں دو الگ الگ حصوں میں ایک تفصیلی رپورٹ دی اور اس کے بعد ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین اشتری نے حالیہ مسائل کے بارے میں وضاحت کی۔

موسوی نے کہا کہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے نمائندوں کو حالیہ واقعات کے علاقائی اور بین الاقوامی پہلوؤں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .