2 اکتوبر، 2022، 2:45 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84902231
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی کوراش ٹیم نےعالمی مقابلوں میں 2 طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا – ایرانی صوبے خراسان شمالی میں کوراش ایسوسی ایشن کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم نے ترکی میں ہونے والے عالمی خانہ بدوش گیمز میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے۔

یہ بات ایرانی صوبے خراسان شمالی میں کوراش(Kurash) ایسوسی ایشن کے سکریٹری کوروش خسرویار  نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی کوراش ٹیم کے 2 کھیلاڑیوں "محمد محمدی بریمانلو" اور "جواد مرادی"  نے ترکی میں منعقد ہونے والے عالمی خانہ بدوش گیمز میں ترتیب میں 81 کلوگرام اور 90 کلوگرام کے زمروں میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے۔

ان مقابلوں میں 40 ممالک شریک ہیں۔

ایشین چیمپئن مقابلوں کا رواں سال 6 ستمبر سے 2 دنوں تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوا جس میں ایرانی ٹیم نے سات تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں ازبکستان نے 6 طلائی اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اور بھارت نے 3 چاندی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .