30 ستمبر، 2022، 10:32 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84900465
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر ثقافت نے  مقدس دفاع کے عیسائی شہدا کے خاندانوں سے ملاقات کی

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر ثقافت نے مقدس دفاع ے ہفتے کی مناسبت سے عیسائی شہدا "وارطان آقاخانیان" اور "زوریک مرادیان" کے اہل خاندان سے ملاقات کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد مہدی اسماعیلی" نے ان ملاقاتوں میں شہدا اور وطن عزیز کی راہ میں قربانیاں دینے والوں کے خاندانوں کو اسلامی انقلاب کا قیمتی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ  ان عزیز شہدا نے اسلامی انقلاب کے بنیادوں کو مضبوط کردیا اور ہمارا سب کا فرض ہے کہ مقدس دفاع کے عرصے کے شہدا کے راستے کو جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور مقدس دفاع کے دوران، الہامی ادیان کے شہدا کی بڑی تعداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقدس دفاع اسی لیے ایرانی تاریخ کے ایک سنہرے باب میں بدل ہوگیا کہ اس میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی دین اور مذہب کیساتھ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوکر میدان میں آگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ملاقاتوں میں نائب ایرانی وزیر ثقافت "یاسر احمدوند" نے بھی حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ شہید زوریک مرادیان مقدس دفاع کے پہلے عیسائی شہید تھے جنہوں 1980 میں جام شہادت نوش کی۔ نیز شہید وارطان آقاخانیان بھی مقدس دفاع کے دیگر عیسائی شہید تھے جو 1985 میں وطن عزیز کی راہ میں شہید ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .