ایرانی وزیر تیل کی مشرقی ایشیا میں سفارتکاری؛ جاپان کی تیل اور گیس کی بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر تیل نے تیرہویں حکومت کی توانائی کی سفارتکاری کے سلسلے میں جاپان کی تیل اور گیس کی بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "جواد اواجی" 24 ستمبر کو ایک وفد کی قیادت میں جاپان کی چند بڑی کمپنیوں اور کئی اجلاسوں میں حصہ لینے کیلئے دورہ توکیو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے گہری ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے جاپان کی تیل اور گیس کی بڑی کمپنیوں کے سی ای او بشمول "توشیاکی کیتامورا"، اینپکس کمپنی کے سی ای او "تاکشی سایتو" انئوس کمپنی کے سربراہ "یاماموتو"، فوجی اویل کے سی ای او "ترامورا"، انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر"ہابا"، میتسوبیشی کے سی ای اور اور ماروبنی کمپنی کے سی ای او سے ملاقاتوں میں ایران کی تیل کی صنعت کے اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ تعاون، توانائی کے کیریئر اور ٹیکنالوجی میں تجارت کے بارے میں مشاورت اور گفتگو کی۔

اوجی نے سابق مرحوم جاپانی وزیر اعظم "شنزو ابے" کی یاد میں منائی گئی تقریب کے موقع پر جاپانی حکومت کی سرکاری ٹی وی چنیل این ایچ کا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے کی بحالی کا انتظار کیے بغیر، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ جاپانی کمپنیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر سو فیصد تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .