ایرانی نجے شعبوں کی یوگنڈا کے تکنیکی منصبوں کے آپریشنل پر تیاری

نیویارک۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے یوگنڈا کے ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی نجے شعبے، یوگنڈا کے تکنیکی اور انجنئیرینگ کے منصوبوں کے آپریشنل اور اس ملک میں ایرانی تاجرین اور کارو باری شعبوں میں مزید موجودگی پر تیار ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر غیر ملکی وزرا اورعہدیداروں سے اپنی گہری ملاقاتوں کے سلسلے میں ہفتے کی سہ پہر کو یوگنڈا کے وزیر خارجہ "حاجی اودونگو" سے ایک ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی تیرہویں حکومت کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے یوگنڈا کی پوزیشن کو اہم قرار دے دیا۔

امیر عبداللہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی نجے شعبے، یوگنڈا کے تکنیکی اور انجنئیرینگ کے منصوبوں کے آپریشنل اور اس ملک میں ایرانی تاجرین اور کارو باری شعبوں سمیت علم پر مبنی کمپنیوں میں مزید موجودگی پر تیار ہے۔

دراین اثنا یوگنڈا کے وزیر خارجہ نے صدر رئیسی کی حکومت کیجانب سے افریقی ممالک سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر توجہ دینے کا خیر مقدم کیا اور پچھلے سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلہ میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تقویت کا ایک اچھا موقع ہے۔

اودونگو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فارمز میں تعاون، خصوصی اداروں اور ایجنسیوں میں دونوں ممالک کے نمائندوں کی حمایت اور پاک توانائی کے استعمال، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دیگر زیر بحث موضوعات میں سے تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .