26 ستمبر، 2022، 9:41 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84897814
T T
0 Persons

لیبلز

سری لنکا سے تعلقات بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے: ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے سری لنکا کے ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، کہا ہے ایران کی سری لنکا سے تعلقات بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امیر عبداللہیان نے نیوریاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ "علی صبری" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیرعبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور سری لنکا کے درمیات اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ایرانی نجی شعبوں کے مزید فعال ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی، اقتصادی اور تجارتی تعاون اور تکنیکی انجینئرنگ خدمات کے فروغ کی امید ظاہر کی۔

در این اثنا سری لنکا کے وزیر خارجہ نے ایرانی جوہری مذاکرات میں پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی میدان میں دونوں ممالک کے تعاون و نیز سری لنکا کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ایرانی کمپنیوں کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعاون بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر پختہ عزم رکھتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .