ان خیالات کا اظہار علامہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار کو ایران میں تعینات سری لنکا کے نئے سفیر "ویشوانات آپونسو" سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سری لنکن سفیر نے اپنی اسناد تقرری کو علامہ رئیسی کے سامنے پیش کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی اور تجربے کی منتقلی خاص طور پر تکنیکی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں کوئی پابندی یا رکاوٹیں نہیں ہیں۔
علامہ رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے فعال ہونے سے ایران اور سری لنکا کے تعلقات، خاص طور پر اقتصادی میدان میں نئے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
در این اثنا تہران میں سری لنکا کے نئے سفیر نے علامہ رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو قدیم اور تاریخی قرار دیا اور کہا سری لنکا ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر ایرانی حکومت اور عوام کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔
آپونسو نے باہمی تعلقات کی توسیع کیلئے موجودہ صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کا خاص طور پر تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں فروغ پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ