ایران کا تاجکستان اور کرغزستان سے سرحدی جھڑپیں ختم کرنے کا مطالبہ 

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ناصر کنعانی نے ہفتہ کے روز تنازع کے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تنازع کو پرامن طریقے سے اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
انہوں نے دونوں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ایران کے دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں کے تنازعات کے حل میں مدد کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں ایک روز قبل جنگ بندی کے اعلان کے باوجود شدت آ گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .