ایران کا جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی تنازعات میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو پرامن طریقے سے اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر حل کرنے پر زور دیا۔

ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دونوں ممالک کی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی کے ناقابل قبول ہونے پر تاکید کی۔ 
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مسئلے سے متعلق صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمارا ملک دونوں پڑوسیوں کے درمیان تنازعات کے حل کی مدد کے لئے تیار ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .