4 جنوری، 2022، 2:27 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84602106
T T
0 Persons
سرحدی تنازعات کی جڑ طالبان کا سرحدی مسائل پر علم کی کمی ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ سرحدی تنازعات کی جڑ طالبان کا سرحدی مسائل پر علم کی کمی ہے۔

رسول موسوی نے کہا کہ گزشتہ ماہ شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق، ایران اور پاکستان کی سرحدی افواج کے درمیان اور پیر کے روز ترکمانستان کے ساتھ سرحدی جھڑپیں جوزجان میں ہوئیں۔
ان تنازعات کی جڑ افغان سرحدی محافظوں کی غیر پیشہ ورانہ روش اور سرحد پر تعینات طالبان افواج کی جانب سے سرحدی مسائل کو تسلیم نہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے میں طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبے نیمروز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد کہا ہے کہ واقعے پر قابو پالیا گیا اور ہم مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی کوشش کر رہے ہیں۔

دستیاب خبروں کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر ہیرمند میں متعدد سرحدی کسانوں کے درمیان معمولی جھگڑوں کی وجہ سے ہونے والی یہ جھڑپ سیکورٹی فورسز کی مداخلت اور مذاکرات سے ختم ہوئی اور علاقے میں حالات پرامن ہونے کی اطلاع ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .