29 جولائی، 2021، 6:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84420160
T T
0 Persons
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین پائیدار امن کے قیام کیلیے ایران کی حمایت

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدی افواج کے مابین سرحدی جھڑپوں کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےدونوں ممالک کو رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کے پر امن حل پر زوردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین تازہ جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پر امن حل پر زوردیا ہے۔

ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے تازہ جھڑپ میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائيجان اور آرمینیا کو سرحدی تنازعات کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے ۔

خطیب زادہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایکدوسرے کی بین الاقوامی سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اس سلسلے میں دونوں ممالک کو تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

 واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ  فوجی جھڑپوں میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .