ایران میں کورونا کا شکار 27 افراد جاں بحق/ 17 صوبوں میں کورونا کی شرح اموات صفر

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کا شکار 27 افراد کا انتقال ہوگئے اور اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی شرح اموات کی تعداد 144 ہزار 135 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا نے محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق، مزید 700 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں؛ حالانکہ 17 صوبوں میں کورونا کی شرح اموات صفر رہی ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک  کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق، 196 کورونا سے متاثرہ نئے افراد ہپستالوں میں زیر علاج ہیں۔

اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کا شکار افراد کی تعداد 7 ملین 537 ہزار 781 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 7 صوبوں میں کورونا سے متاثرہ صرف ایک ہی فرد کا انتقال ہوگیا ہے۔

خوش قسمتی سے اب تک کورونا سے متاثرہ 7 ملین 313 ہزار 838 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔  تاہم اس وبا کا شکار 634 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں 53 ملین 905 ہزار 794 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیز اسی رپورٹ کے  مطابق، اب تک ملک میں 65 ملین 39 ہزار 586 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک، 58 ملین 430 ہزار 728 افراد نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اور31 ملین 16 ہزار 181 افراد نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کا حصول کیا ہے۔ اور اب تک ایران میں 154 ملین 486 ہزار 495 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 11 ہزار 119 کوورنا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .