7 ستمبر، 2022، 5:40 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84881165
T T
0 Persons

لیبلز

کارلوس قیروز ایرانی قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ بن گئے

تہران، ارنا - ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے میڈیا کے ڈائریکٹر محمد جماعت نے کہا ہے کہ پرتگالی ہیڈ کوچ "کارلوس قیروز'' 2022 کے عالمی کپ مقابلوں کیلیے ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ بات محمد جماعت نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ڈراگان اسکوچیچ کی مسلسل کوششوں اور ورلڈ کپ کے کوالیفائی کیلیے ان کی شکر گزار رہے گی، لیکن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے سے کارلوس قیروز کو نیا ہیڈ کوچ منتخب کیا گیا ہے امید ہے کہ گزشتہ دو ورلڈ کپ کی طرح ایرانی قومی ٹیم قیروز کے ہیڈ کوچ کی قیادت میں کامیاب رہے گی۔ پرتگالی ہیڈ کوچ "کارلوس قیروز'' ہفتے کے آخر تک 11 ستمبر سے شروع ہونے والے کیمپ کی تیاریاں شروع کرنے کے لیے تہران آئیں گے۔

موصولہ خبروں کے مطابق قیروز کا فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ ورلڈ کپ کے اختتام تک 4 ماہ کے لیے ہے اور قیروز کا ماہانہ تنخواہ 50 ہزار یورو ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس پرتگالی کوچ 2011 سے لے کر2019 تک ایرانی فٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ تھا اور قیروز کی قیادت میں ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شرکت کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .