26 جون، 2018، 3:44 PM
News ID: 3636077
T T
0 Persons
پرتگالی ہیڈکوچ ایشین کپ کے مقابلوں تک ایرانی ٹیم کیساتھ رہیں گے

کرج، 26 جون، ارنا - نائب ایرانی وزیر کھیل اور امور نوجوانان نے کہا ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے پرتگالی ہیڈکوچ کے ساتھ طے پا گیا ہے کہ وہ اے ایف سی ایشین کپ کے مقابلوں کے آخر تک قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے.

یہ بات 'محمد رضا داورزنی' نے آج بروز منگل ایرانی ٹیم کے ساتھ کارلوس قیروز کے تعاون کے تسلسل کے بارے میں کہا کہ قیروز اے ایف سی 2019 ایشین فٹبال کپ تک ایرانی فٹ بال ٹیم کے ساتھ رہیں گے.

انہوں نے مزید بتایا ایشین کپ مقابلوں کے بعد ایرانی ٹیم کےساتھ قیروز کے تعاون کا تسلسل، فیڈریشن اور قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے نظریات اور خیالات پر منحصر ہے.

محمدرضا داورزنی نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اعلی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قیروز اب تک 2018 کے علاوہ 2014 ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی ایرانی ہیڈ کوچ تھے.

یاد رہے کہ الجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے حالیہ دنوں میں کارلوس قیروز کو مدعو کیا ہے.

تفصیلات کےمطابق،اے ایف سی ایشین فٹبال کپ مقابلے جنوری اور فروری 2019 کو سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@