ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے آج بروز اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں ایک پوسٹ میں کہا کہ ثقافتی ایران کے تہذیبی جغرافیہ نے بہت سے مرد اور خواتین سائنسدانوں کو دیکھا ہے جن کے سائنسی کاموں، دریافتوں، اختراعات اور ایجادات نے ایرانی اسلامی تہذیب و ثقافت کو دنیا میں پھیلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 ستمبر ایک ممتاز ایرانی-اسلامی حکیم، فلسفی، ریاضی دان اور ماہر فلکیات ابو ریحان بیرونی کی یاد منانے کا دن ہے اور فلکیات کا قومی دن ہے۔
کنعانی نے کہا ہے کہ اس سال اس عظیم سائنسدان کی پیدائش کی 1050ویں سالگرہ یونیسکو کی 2022-2023 کی فہرست میں درج کی گئی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اسلامی ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے اپنی حیرت انگیز سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کے ساتھ ایران کی ترقی اور پیشرفت میں ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ ایران کی ترقی و پیشرفت اور جدید ایرانی اسلامی تہذیب کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ