3 ستمبر، 2022، 7:55 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84876964
T T
0 Persons

لیبلز

ایک کویتی کیھلاڑی صیہونی حریف کا سامنا کرنے سے دستبردار ہو گیا

تہران، ارنا - کویتی کراٹے کیھلاڑی "محمد مشعل العتیبی" نے جمہوریہ آذربائیجان میں منعقد ہونے والے ورلڈ لیگ مقابلوں کے دوران صیہونی کیھلاڑی کا سامنا کرنے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ العتیبی نے آج عالمی کراٹے لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے حریفوں کے تعین کے لیے ہونے والی رائے شماری کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی اپنے صہیونی حریف کے مقابلہ کرنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ سیاق و سباق میں، کویتی ٹینس کیھلاڑی "محمد العوضی" کا انڈر 14 سال کی بین الاقوامی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اسرائیلی کیھلاڑی کے سامنا کرنے سے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ قابل غور ہے۔ جس کا انعقاد مارچ 2022 میں دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر سیاست دانوں اور کارکنوں کا خیال تھا کہ العوضی کا مؤقف فلسطینیوں کے حامی اور معمول کے خلاف ہونے والے موقف کی تکمیل ہے۔

اس سے قبل دیگر عرب ممالک بالخصوص لبنان کے کیھلاڑیوں نے حریفوں کے تعین کے لیے ہونے والی رائے شماری کے نتائج کے اعلان کے بعد صیہونیوں کے ایک کیھلاڑی کے خلاف مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .